کابل : علما کونسل کے سابق سربراہ فیض محمد فیاض قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں پرتشدد واقعات میں کمی نہ آسکی۔ نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے علما کونسل کے سابق چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
کابل پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیض محمد فیاض پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کی، انہیں سترہ گولیاں ماری گئیں، قتل کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر کسی بھی مسلح گروہ نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں ٹی وی چینل میں کام کرنے والی 3 خواتین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔