آصف علی زرداری  کا بیلٹ پیپر ضائع،  نشان غلط لگ گیا

Mar 03, 2021 | 14:49:PM

(24 نیوز) سینٹ الیکشن کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری ووٹ ڈالنے آئے تو ہاتھ کی کپکپاہٹ کے سبب نشان غلط لگ گیا جس پر دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور نشان لگا دیا ، غلطی سے پہلا بیلٹ پیپر خراب ہوگیا جس پر آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی۔ آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث نشان غلط لگا دیا تھا۔ آصف زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کر دیا گیا ،سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے باہر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے،جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے، اس پر مسکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔

 زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جواب میں سابق صدر نے صحافی سے ہی سوال کیا کہ کہا کیا آپکو نظر آرہی ہیں؟

مزیدخبریں