بیلٹ پیپر پر اپنے ہی دستخط ،شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونیکا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر اپنے ہی دستخط کر دئیے جس کی وجہ سے شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب 341 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی کے ایوان میں 340 ووٹ کاسٹ ہوچکے جبکہ جماعت اسلامی کے واحد رکن نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سندھ اسمبلی میں 139 ووٹ کاسٹ ہوچکے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کیلئے اب تک 62 ایم پی ایز اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں، 83 ایم پی ایز باقی رہ گئے، پہلا ووٹ جے یو آئی ف کے ہدایت الرحمان نے کاسٹ کیا تھا۔پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔