کھوکھر پیلس گرانے کا خطرہ ٹل گیا 

Mar 03, 2021 | 17:23:PM
کھوکھر پیلس گرانے کا خطرہ ٹل گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کھوکھر برادرن کو بڑا ریلیف مل گیا،سیشن کورٹ نے حکم امتناعی کی ایڈیشنل کمشنر کی اپیل کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کی اپیل مسترد ہونے سے عدالت سے ایل ڈی اے کی اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے۔کھوکھر پلس کی مسماری کیلئے تین اپیل کیسز زیر سماعت تھے ۔ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی نے اپیل کی درخواست پر فیصلہ سنایا فوری کھوکھر پیلس گرانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔
 عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں ایڈیشنل کمشنر نے سول کورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سول کورٹ نے حقائق کے برعکس حکم امتناعی جاری کیا۔