(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر کہاہے کہ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاﺅس میں قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی،جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، لیگی رہنما نے کہاکہ اپنے ہی لوگوں نے دباﺅ کے باوجود عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔
تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاﺅس میں قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ،مریم نواز
Mar 03, 2021 | 19:34:PM