(24نیوز ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبار شریف کا پمز میڈیکل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق نیورو سرجن نے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف سفر نہیں کر سکتے ۔میڈیکل ٹیم نے حزب اختلاف کو سات دن بیڈ ریسٹ اور ادویات وقت پر لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار غوری،وفیسر محمد نعیم ملک اور فیصل ساجد نذیر بھٹی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ شہباز شریف ریکوزیشن پر سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔