سینٹ کے حوالے سے عمران خان کے خدشات درست ثابت ہوئے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ صوبے کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیئے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے مستعفی ہونے کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنا چاہیے۔