(24 نیوز)سینیٹ انتخابات 2021 میں متعدد معروف سینیٹرز دوبارہ ایوان بالا میں پہنچ گئے جبکہ کئی نئے چہروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کی 37 نشستوں کیلئے قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ ہوئی۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں، سندھ اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 12،12 نشستوں پر امیدوار مدمقابل تھے۔
سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخاب ہونے تھے لیکن پنجاب کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے جس کی وجہ سے 37 نشستوں پر انتخاب ہوئے۔ پنجاب سے تحریک انصاف نے 5، ن لیگ 5 اور ق لیگ نے ایک نشست جیتی تھی۔
سندھ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک،تاج حیدر، پلوشہ خان سینیٹرز منتخب ہوگئے ،سندھ سے ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، پی ٹی آئی کے فیصل واوڈااور سیف اللہ ابڑو بھی سینیٹر بن گئے۔
جبکہ کے پی کے سے پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر، شبلی فرازقرار پائے ، بلوچستان سے سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ، مولانا غفور حیدری سینیٹر منتخب ہوگئے۔
سینیٹ انتخابات میں سینیٹر بننے والے چند بڑے نام
Mar 03, 2021 | 20:44:PM