میاں نوازشریف کا یوسف رضا گیلانی کو فون، مبارکباد دی

Mar 03, 2021 | 22:35:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کی شکست کے بعد عمران خان حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ، عمران خان استعفٰی دے اور گھر جائے ۔میاں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عمران نیازی نے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔مہنگائی کی شرح ہمارے دور سے تین سو گنا بڑھ چکی ہے، آئے روز آئل مصنوعات، گیس اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں