یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ حکومت کیخلاف عدم اعتماد ہے، ناصر شاہ

Mar 03, 2021 | 22:50:PM
یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ حکومت کیخلاف عدم اعتماد ہے، ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ پوری قوم کو حق کی فتح مبارک ہو۔
 اپنے ایک اہم بیان میں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں پر قومی اسمبلی اراکین کا اعتماد سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ اب شاید لانگ مارچ بھی نہ کرنا پڑے خان صاحب کو جلد گھر جانا چاہیے۔ 
ناصر شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی عظیم جدوجہد سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے۔ وقت کی دیوار پر لکھی تحریر سلیکٹڈ حکمران پڑھ لیں، معیشت تباہ کرکے ملک کو 70 سال پیچھے دھکیلنے والوں کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ 
ناصر شاہ نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ دھاندلی اور دھونس سے کام چلا کر حفیظ شیخ کو کامیاب کروایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔