روسی کیخلاف مذمتی قرارداد، پاکستان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس میں پاکستان نے یوکرین پر حملے بارے روس مخالف مذمتی قراردادپر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے بنیادی اصولوں کا پابندہے، حق خودارادیت کے حق میں ،طاقت کے استعمال کے خطرہ کیخلاف ہے ،منیر اکرم نے کہاکہ پاکستان ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مقدم سمجھتا ہے ، پاکستان سب کیلئے مساوی، ناقابل تقسیم سلامتی کے اصول اپنانے پر یقین رکھتا ہے ،پاکستان سمجھتا ہے ان تمام اصولوں کا مستقل اورعالمی طور پر احترام کیا جانا چاہئے ۔
پاکستانی مندوب نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ واقعات پر گہری تشویش میں مبتلا ہے ،تنازع واضح طور پر سفارت کاری کی ناکامی کا عکاس ہے ،وزیراعظم عمران خان نے روس یوکرین تازہ صورتحال پر افسوس کااظہار کیا،پاکستان کو امید تھی سفارتکاری سے فوجی تنازع کو ٹالا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ تشدد، جانی نقصان، فوجی ، سیاسی ، اقتصادی تناﺅسے بچنے کیلئے کاوشیں کی جانی چاہئیں ، تنازعات عالمی امن و سلامتی، اقتصادی استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ،کثیرالجہتی معاہدات، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت سفارتی حل ناگزیر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عوام کے خلاف داؤ لگانا مہنگا پڑیگا، بائیڈن کی شی جن پنگ کو دھمکی