چین بہت جلد تائیوان پر حملہ کرے گا، ٹرمپ کی تہلکہ خیز پیشگوئی

Mar 03, 2022 | 09:13:AM
ڈونلڈ ٹرمپ،فائل فوٹو
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین بھی تائیوان پر حملہ کر دے گا اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جلدی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعوی کیا ہے کہ چین بہت جلد تائیون پر حملہ کرے گا یہ بات انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس بزنس کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانےوالے سوال  پر کہی۔

میزبان ماریا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ حملہ جلدی کیوں ہوگا ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیونکہ وہ (چین) دکھا رہا ہے کہ امریکی پالیسیاں احمقانہ ہیں، امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    یوکرین اور روس کے درمیان فائر بندی کیلئے مذاکرات، وفد روانہ ہو گیا