(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حملے کے سات روز بعد یہ پہلا بڑا شہری مرکز ہے جس پر روس کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے بڑے شہری مرکز خیرسن پر قبضہ کرلیا ہے۔علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی کا کہنا ہے کہ روسی شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور بہت خطرناک ہیں۔شہر کے میئر وادیم بویچینکو کے مطابق قبضے کے وقت شہر میں یوکرینی فوج موجود نہیں تھی ۔مقامی حکام نے شہر پر قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔
روسی فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ادوایات اور خوراک لے کر آنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین کی ایک اور اہم بندرگاہ برڈیانسک پر روسی فوجیوں نے پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے۔روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف پر بھی بمباری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ٹویٹ میں لکھا کہ صرف سات دنوں میں یوکرین سے 10 لاکھ پناہ گزینوں کی ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی دیکھی گئی ہے.
اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین پر حملے سے 230یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ روسی حملے سے 525یوکرینی شہری زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا