(ویب ڈیسک)مدرسے میں استاد نے ایک طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہانیاں کے علاقے 113 ٹن آر میں مدرسے کے معلم نے ایک طالبعلم کو ڈنڈوں سےتشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے متاثرہ بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ استاد نے غیر حاضری پر میرے بیٹے پر ڈنڈوں سے بری طرح پیٹا، مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
ایس ایچ اوجہانیاں کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد استاد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: تین سالہ بچی نے دو سالہ بہن کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل