تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار ۔ 80 ارکان کے دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ تحریک پر 80 سے زائد اپوزیشن ارکان کے دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔
مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔مجوزہ مسودے میں مزید کہا گیا کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں شروع۔موسم کے حوالے سےاہم خبر جانیے
اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں