(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقےہربنس پورہ میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو مارنے کے بعداس کی لاش اپنی 10 سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی،ملزم نثار نے اپنی بیوی انجم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا، ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مقتولہ کی شادی 15 سال قبل نثار سے ہوئی تھی،ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل