عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیکر گھر جائیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ لوگ اب عمران خان کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہر اعلان اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے ہے اور عوام جانتی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کس نے کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلانات نئی شعبدہ بازی ہیں اب لوگ عمران خان کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ خزانہ خالی، معیشت تباہ اور مہنگائی آسمان پر ہے لیکن ریلیف کے نئے دھوکے دیئے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لیے آخری دھکا ثابت ہو گی لیکن اگر عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانیاں: غیر حاضری پر معلم کا طالبعلم پر ڈنڈوں سے تشدد