معروف ماڈل و اداکارہ  کم کارڈیشین کو 8 سال بعد انصاف مل گیا

Mar 03, 2022 | 13:50:PM

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی ریپر، پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ سے باضابطہ طور پر طلاق ہو گئی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق   کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کیلئے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔دونوں تقریباً 8سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک ر ہے اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔تاہم  ازدواجی مشکلات کے باعث دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ یہ جوڑا دنیا کے سب سے معروف سٹارز میں سے ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب ہیں۔کم کرڈیشین کو سب سے پہلے اُن کے خاندان سے متعلق ٹیلی ویژن کے ایک ریئلیٹی شو ’’ کیپنگ اپ ود دی کارڈیشیئنز ‘‘ کی وجہ سے 2007 میں شہرت ملی۔

 دوسری جانب کانیے ویسٹ 15 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ریپ موسیقی کے سب سے بڑے ناموں میں سے ہیں۔

گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نے فیشن ڈیزائننگ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ جوڑا پہلے کئی سالوں تک دوست رہا جس کے بعد مئی 2014 میں شادی کر لی جو 8سال بعد طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں  کی طلاق کی افواہیں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اتا ماجی سٹکلی‘‘۔ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار کو’’ٹیلنٹ شو‘‘ میں شیشے کی بوتل مار دی.ویڈیو وائرل
 

مزیدخبریں