صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان

Mar 03, 2022 | 14:48:PM

(24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ  ڈیٹا سنٹر بننے سے 4 لاکھ اساتذہ کی اے سی آر ہم نے آن لائن وصول کی ہے۔آئندہ کچھ عرصہ میں پرموشن کو بھی آن لائن کردیا جائے گا۔

 صوبائی وزیر تعلیم کا  مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا سنٹر کا قیام انقلابی اقدام ہے، سسٹم آن لائن ہونے سے10 ارب کی کرپشن ختم ہوگئی  ،اب اساتذہ کو رشوت نہیں دینی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

 مراد راس نے مزید کہا کہ ڈیٹا سنٹر کے قیام سے سکول ایجوکیشن میں شفافیت آئے گی۔سکول ایجوکیشن کے 12 اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ موجود ہوگا۔ڈیٹا سنٹر بننے سے محکمہ کو پیپر لیس  سسٹم کی طرف لے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر پورےکر لئے

مزیدخبریں