جاوید آفریدی نے مشہور کلب کو خریدنے کی ٹھان لی

Mar 03, 2022 | 15:04:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف  پاکستانی بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال کلبوں میں سے ایک چیلسی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 کھیلوں کی ویب سائٹ ’سوئے میڈرڈسٹا‘ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ممتاز پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ کی جگہ لینے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیلسی فٹ بال کلب کے روسی ارب پتی مالک ابرامووچ نے مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے روس کے یوکرین کے ساتھ تنازعہ شروع ہونے کے بعد کلب کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے ۔

Pues parece que el pakistaní @JAfridi10 es el primer colocado para intentar comprar el Chelsea a Abramovichhttps://t.co/n4NmTXYpa2

واضح رہے کہ خلیج ٹائمز کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فریقین کے درمیان کلب کی خرید و فروخت سے متعلق قانونی اور مالی معاملات پر بات چیت کے لیے  ایک ملاقات  بھی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ  2003 سے کلب کے مالک ابرامووچ  کم از کم 2.5 بلین ڈالرز کی پیشکش کے منتظر ہیں تاہم جاوید آفریدی یا ان کے کسی بھی قریبی ذرائع سے اس خبر سے متعلق تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری
 

مزیدخبریں