عدم اعتماد کے ذریعے خان صاحب کو کرسی سے ہٹائیں گے:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں ، جو سیٹ اپ آئے گا محدود مدت کیلئے ہوگا ۔ مینڈیٹ لینے کیلئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے ،۔ نمبر پورے ہوتے ہی عدم اعتماد کے ذریعے خان صاحب کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹائیں گے ۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اگر عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں تو پارلیمان کا اعتماد بھی ان سے اٹھنا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے وقت بھی ہم نے ٹریلر دکھایا تھا ، کون کون ہم سے رابطہ کر رہا ہے ، وقت آنے پر سارے کارڈ سامنے لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لانگ مارچ جبکہ آصف زرداری رابطوں میں مصروف ہیں ، ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی ، پرویز الہٰی کو بہتر آفر کرنا پڑے گی ، جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔ن لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیلئے یہ بڑا کڑا ٹاسک ہے کہ ہم وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دیں مگر ہم ملک کے مفاد کیلئے یہ قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے ،اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے۔ بابراعظم