انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا۔ کتنے کاہو گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 177.75 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 177.62 روپے سے بڑھ کر 177.75 روپے پر پہنچ گیا۔4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں شروع۔موسم کے حوالے سےاہم خبر جانیے
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 0.82 فیصد کمی سے 44 ہزار 435 کی سطح پر آگیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 228 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار کیا گیا ،175 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی اور 47 کمپنیوں کےشئیرز میں اضافہ دیکھا گیا۔عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور خام تیل کی قیمتیں بڑھنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان