سرکاری ملازمین کی موجیں۔ نئے الائونس کا اعلان

Mar 03, 2022 | 16:51:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، خیبر پختونخواہ حکومت نے  15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ۔

وزیرخزانہ خیبر پختونخواہ تیمورسلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کو پیکج دیا جا رہا ہے، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے سے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

 تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری فنانس کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اس حوالے سے فنانس ڈپارٹمنٹ جلد فائل ورک مکمل کرلے گا اور حتمی منظوری کے لیے فائل وزیراعلیٰ کے پی کو بھیجی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کا گرین سگنل آ گیا

 صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ منظوری کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید آفریدی نے مشہور کلب کو خریدنے کی ٹھان لی

واضح رہے حکومت نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
 

مزیدخبریں