اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا پیپلزپارٹی کو 3 روز جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Mar 03, 2022 | 18:49:PM
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، پیپلزپارٹی، جلسے کی اجازت، دینے سے انکار
کیپشن: پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو 3 روز جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ جاری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں ۔
پیپلزپارٹی نے ڈی سی آفس میں 7 سے 9 مارچ تک جلسے کی اجازت مانگی تھی تاہم اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو 3 روز جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا،اسلام آباد انتظامیہ نے 3 کے بجائے صرف ایک روز جلسہ کرنے کی اجازت دی،انتظامیہ کاکہناہے کہ 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو 8 مارچ کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی بھی اونچی اڑان، فی تولہ کتنا مہنگا ہوا؟ پریشان کن خبر