(24 نیوز)حکمران جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان بالکل گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
جب صحافی نے چودھری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کاپیغام ہے؟‘ تو پرویز الٰہی نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے، پہلا ابال آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟‘ جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں،پٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی بھی اونچی اڑان، فی تولہ کتنا مہنگا ہوا؟ پریشان کن خبر