وزیراعظم عمران خان سے مونس الٰہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 03, 2022 | 19:18:PM

(24نیوز)ملکی سیاسی صورتحال روز بروزتیز ہوتی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے دعوﺅں کے بعد حکومتی ایوانو ں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔منگل کو وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس ملتوی کرکے لاہور یاترا کی اور اہم ترین اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی۔جس کے بعد وزیر اعظم مطمئن ہو کر واپس اسلام آباد چلے گئے۔لیکن دوسرے دن ہی مسلم لیگ ق کے اہم رہنما طارق بشیر چیمہ نے بیان دیا کہ ملاقات میں وزیر اعظم کو کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کر ائی گئی۔اس بیان سے حکومتی صورتحال پھر پریشان کن ہوگئی۔جس پر وزیر اعظم نے چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ذرائع کے مطابق   ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ نسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا،  ملاقات میں اسد عمر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الٰہی کا عدم اعتماد سے متعلق سوال پر جواب

مزیدخبریں