تحریک عدم اعتماد ۔ قائد ن لیگ کی معنی خیز مسکراہٹ۔2روز میں جمع کرائے جانے کاامکان 

Mar 03, 2022 | 20:19:PM

 (24نیوز)متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کےخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتما د جمع کرانے کی تیاریوں اور نمبر گیمز پورے ہونے کے بارے میں مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازرشریف کو آگاہ کر دیا گیا ۔
 ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے اندرتحریک عد م اعتماد باضابطہ طورپر جمع کرائے جانے کاامکان ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں سر دار ایاز صادق ، رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور پارٹی صدر میاں شہبازشریف کو متحدہ اپوزیشن کی نو ر کنی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔دریں اثناءسابق وزیر اعظم نوازشریف سے مسلم لیگ (ن )کی سینیٹر نزہت عامر اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سابق وزیر احمد رضا قاردی نے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملکی صورتحال اور مسلم لیگ (ن)کی آئندہ الیکشن کی حکمت عملی طر بات چیت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جب ان ملاقاتوں کے دور ان میاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے استفسار کیاگیاکہ تحریک عدم اعتماد کب تک جمع ہوگی تو سابق وزیراعظم معنی خیز انداز میں مسکرا دیئے جس پر ملاقات میں موجود اسحاق ڈار نے کہاکہ اس حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار ۔ 80 ارکان کے دستخط

مزیدخبریں