ق لیگ کے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلے کا احترام کرینگے، شاہد خاقان عباسی

Mar 03, 2022 | 22:05:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ق لیگ نے عدم اعتماد میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا تو احترام کریں گے ۔
24 نیوز کے پروگرام گونج میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ لینے دینے کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوتی ،سات ایم پی اے والی پارٹی کو وزارت اعلیٰ دینے کی کوئی منطق نہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ ہماری حکومت آئی تو نیب قانون ختم کردیں گے،عوام کا دباﺅ حکومت، اپوزیشن اور اداروں سب پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی کا اہم ٹوئٹ

مزیدخبریں