تحریک عدم اعتماد کیلئے ڈرافٹ تیار ،اکثریت ہمارے ساتھ ہے،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کل رات ہمارے آئینی و قانونی ماہرین کی میٹنگ ہو چکی ہے ،عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کیلئے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے ، اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری سے تحریک عدم اعتماد اور ملک کی صورتحال پر مشاورت ہوئی، مشاورت کے دوران ٹیلی فون پر شہبازشریف سے بھی رابطہ رہا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کل رات ہمارے آئینی و قانونی ماہرین کی میٹنگ ہو چکی ہے ،عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کیلئے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے ، اکثریت ہمارے ساتھ ہے،کل بھی بات کی تھی خزاں جائے بہار آئے نہ آئے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کی شرکت کا بھی امکان ہے ،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ شہباز شریف ایک دور روز سے علیل ہیں شہبازشریف کل لاہور میں مشاورت کریں گے ، ایک دو روز میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا مرحلہ آئے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم حتمی آخری اقدام پر پہنچ چکے ہیں اپنے ممبران کو بحفاظت پارلیمنٹ رازداری کے ساتھ پہنچائیں گے,اپنے ملک کے اداروں اور اسلامی برادری سے کہوں گا،کوئی ملک اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ نہ مانے ۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ چودھریوں کو شہبازشریف نے گھر کھانے پربلایا تھا ،چودھری کیوں شہباز شریف کے گھر نہیں گئے ،ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس چھانگا مانگا اور مری نہیں ہے ،قوی امکان ہے اتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شعبان کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کردیا