گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

Mar 03, 2023 | 11:08:AM

(ویب ڈیسک)ڈالر ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواستیں اوگرا کو جمع کرا دیں۔

سوئی ناردرن نے آئندہ مالی سال یکم جولائی سے 730 روپے 39 پیسے اور سوئی سدرن نے 391 روپے 69 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست میں سابقہ سال کے بقایاجات سمیت یکم جولائی سے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 2827 روپے 49پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے آئندہ مالی سال ریونیو ضروریات کا تخمینہ 431ارب 13کروڑ روپے لگایا ہے اور 256 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے ۔

 ضرور پڑھیں :ڈالر کی اڑان،شرح سود میں اضافہ،ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
دوسری جانب سوئی سدرن کی طرف سے اوگر کو جمع کرائی گئی درخواست میں آئندہ مالی سال یکم جولائی سے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 1060 روپے 12 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سوئی سدرن نے آئندہ مالی سال ریونیو ضروریات کا تخمینہ 266 ارب لگایا گیا ہے اور 98 ارب 31 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے ۔اوگرا سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت 13مارچ کو کراچی جبکہ سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت 20 مارچ کو لاہور اور 22 مارچ کو پشاور میں ہو گی۔

مزیدخبریں