’ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘نوجوان کا انوکھا اظہار محبت

Mar 03, 2023 | 11:59:AM

(ویب ڈیسک) نوجوان لڑکے کا محبوبہ کو انوکھے انداز میں پرپوز کرنا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

کسی من پسند انسان سے اظہار محبت کے لیے عام طور پر گھٹنوں کے بل بیٹھا جاتا ہے لیکن آج کل کے نوجوان آئے روز اظہار محبت کے لیے نئے نئے طریقے اپنا رہے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ اس بار بھی ایک نوجوان نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اظہار محبت کے روایتی طریقے کی بجائے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ 

مزید پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر کی بیوی کے ساتھ مستی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک تقریب کے دوران لڑکا اور لڑکی اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز کی رونمائی کر رہے تھے کہ اسی دوران لڑکے نے ساتھی لڑکی کو پرپوز کرنے کے لیے کچھ الگ کرنے کا سوچا۔ لڑکا اور لڑکی دونوں نے ہاتھوں میں چارٹس پکڑ رکھے تھے جن پر ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز تھیں جو انہوں نے تقریب میں آئے شرکاء کو دکھانی تھیں۔ 

لڑکی نے اپنا چارٹ سیدھا کیا جس پر ڈوبتے ہوئے سورج کا ایک نہایت خوبصورت منظر پیش کیا گیا تھا۔ لیکن جب لڑکے نے ہاتھ میں پکڑا چارٹ سیدھا کیا تو  ہال میں بیٹھے تمام لوگ حیران ہو گئے۔ لڑکی اپنی دھن میں مگن تھی لیکن جب اس نے ہال میں موجود لوگوں کی حیرانگی دیکھ کر لڑکے کی پینٹنگ پر غور کیا تو وہ خود بھی بہت حیران ہو ئی۔ دراصل لڑکے نے چارٹ پر کوئی پینٹنگ نہیں بنائی تھی بلکہ اس نے چارٹ پر لکھا ہوا تھا کہ’ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘۔

جیسے ہی لڑکی نے لڑکے کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اس چارٹ کو  دیکھا تو لڑکا فوری گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور  اپنی جیب سے نکال کر انگوٹھی لڑکی کے سامنے پیش کر دی۔ لڑکی نے ہاں کر دی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس دلکش منظر کی ویڈیو حاضرین میں سے کسی نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے صارفین نے خوب پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز، لائیکس اور کمنٹس مل چکے ہیں۔

مزیدخبریں