(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ڈگ آؤٹ کی صفائی کی۔
لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ٹیم منیجر ثمین رانا کی قیادت میں میچ کے اختتام پر اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑے دان میں ڈالیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت غیرملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا اور سیم بلنگز نے بھی ڈگ آؤٹ صاف کیا۔
اس سے قبل گزشتہ میچ میں ڈیوڈ ویسا نے میچ کے اختتام پر ڈگ آؤٹ کی صفائی کرکے مثال قائم کی تھی۔