بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے روحانی تعلیم دینے کا اعلان کر دیا
یونیورسٹی کے ادارہ تصوف و عرفانیات نے اس سلسلے میں ڈپلومہ تصوف وعرفانیات اور سرٹیفیکیٹ تصوف و عرفانیات کے چھ چھ ماہ کے کورس کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے روزمرہ زندگی کو آسانی بنانے اور سکون قلب کے لیے روحانی تعلیم کا اہتمام کر لیا ہے۔
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں روحانی تعلیم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے ادارہ تصوف و عرفانیات نے اس سلسلے میں ڈپلومہ تصوف وعرفانیات اور سرٹیفیکیٹ تصوف و عرفانیات کے چھ چھ ماہ کے کورس کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی: انتظامیہ کا طلبہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے ان کورسز میں داخلے کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ اشتہار کے مطابق ان دو کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء کے لیے تعلیمی قابلیت کی حد کم از کم شہادت العالیہ برائے مدرسہ طلبا یا اس کے مساوی رکھی ہے۔
داخلے کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 مارچ 2023 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کورسز کی کلاسز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے علوم اسلامیہ میں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی جانب سے اشتہار میں متعلقہ دفتر اور ڈائریکٹر کا رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان روحانی کوسز کا مقصد موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی پریشانیوں میں اطمینان قلب حاصل کرنے سے متعلق تربیت دینا ہے۔ دوسری جانب ڈپلومہ تصوف و عرفانیات کی فیس دس ہزار (10،000) روپے جبکہ سرٹیفیکیٹ کورس تصوف و عرفانیات کی فیس چھ ہزار (6000) روپے مقرر کی گئی ہے۔