پنجاب: 163 اسکیموں کا بجٹ فاسٹ ٹریک منصوبوں کو دینے کی سفارشات ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب کے بجٹ میں شامل 163 اسکیموں کا بجٹ فاسٹ ٹریک منصوبوں کو دینے کی سفارشات ایوان وزیراعلٰی کو ارسال کر دیں گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 181 ارب روپے کا فنڈ فاسٹ ٹریک منصوبوں کو دینے کی سفارشات کی گئیں۔ فاسٹ ٹریکٹ پراجیکٹس کو فنڈ جاری کر کے مذکورہ اسکیموں کو جلد مکمل کیا جا سکے گا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں 208 ارب روپے مالیت کی 163 اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ بجٹ میں پی ڈی ڈبلیو سے 103 ارب روپے کے 76 غیر منظور منصوبوں کا بجٹ منتقل کیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں :عثمان بزدار اور انکے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب
ذرائع کے مطابق بجٹ میں 36 ارب روپے مالیت کے 59 منصوبے جن پر ایک پائی بھی خرچ نہیں ان کا فنڈ بھی دیگر منصوبوں کو منتقل ہوگا۔ بجٹ 37 ارب روپے مالیت کے شروع کیے گئے 16 منصوبے جن پر فنڈ کا استعمال 10 فیصد ہے وہ فنڈ بھی واپس لیا جائے گا۔
بجٹ میں 32 ارب روہے مالیت کے 12 ایسے منصوبے جن کا گیسٹیشن پریڈ 5 سال ہے ان کا بجٹ بھی دیگر منصوبوں کو منتقل ہوگا۔