عثمان بزدار اور انکے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار اور ان کی فیملی کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے 10 افراد کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عدالت کا احترام نہیں کیا گیا، جج کے عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس
اس حوالے سے نیب کی 6 رکنی ٹیم نے عثمان بزدار سے تحقیقات کیں اور 10 صفحات کا سوالنامہ دیا گیا جس کو ریکارڈ فراہم کرکے واپس کرنے کیلئے انہیں 1 ہفتے کی مُہلت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے عثمان بزدار اور خاندان کے افراد کے نام پر گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ کی فیملی کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔