ملکی مفاد کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

Mar 03, 2023 | 17:46:PM

(24 نیوز )سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں آرمی چیف سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین نے ایک بار پھر سے یوٹرن لے لیا ہے،  زمان پارک سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میر ااسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، کوئی یہ سمجھتا ہے گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا ہے۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کے خلاف تقریر کی ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، انہوں نے میری کمر میں چاقو مارا، 
پورا زور لگایا گیا، پرویز الٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیں ، اب ہم نے پرویز الٰہ کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے ، میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے ، ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے ، اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، چیلنج کرتا ہوں مجھ پر اور میری اہلیہ پر ایک کرپشن کیس ثابت کر دیں ، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، ایسے لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے ، سیاست ہوتی کیا ہے۔ 

 فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ، مخصوص نشستوں پر خواتین بھی وزیر اعلیٰ پنجاب بننا چاہتی ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا، محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں، اگر ایک ہی بار میں الیکشن ہو جائیں تو پیسہ بچے گا ۔ 

مزیدخبریں