راولپنڈی میں خواجہ سرا کی جانب سے امامت کروانے پر مقدمہ درج

Mar 03, 2023 | 17:59:PM

(24 نیوز )راولپنڈی پولیس نے جنس چھپا کر امامت کرنے والے خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ روات پولیس نے محمد خان خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ خواجہ سراء ڈیڑھ سال تک مقامی مسجد کا امام رہا، خواجہ سراء نے متعدد نماز جنازہ کی امامت بھی کی، خواجہ سراء امام نے گزشتہ ماہ امامت چھوڑی تھی۔

ضرور پڑھیں :بھارت کے مقابلے پاکستان میں غربت نظر نہیں آئی، جاوید اختر 

ایف آئی آر کے مطابق ایک روز قبل  محمد خان کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ، اہل علاقہ کو شک ہونے پر انہوں نے خواجہ سرا کو پکڑا اور شناخت ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا ہے ، خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ راجہ محمدشفیق کی درخواست پر درج ہوا ہے، مقدمہ میں دفعہ 419 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں