(24 نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منہ سے جیت چھیننے پر لاہور قلندرز مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف غیر معمولی فتح پر بہترین پرفارمنس دیکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔
مین آف دی میچ بننے والے سکندر رضا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ دیا گیا ہے ، راشد خان کو میچ میں شاندار فیلڈنگ پر آئی فون جبکہ بہترین باولنگ پرحارث رؤف کو سال بھر کے لیے ’’سٹار لیٹ شوز ‘‘کا تحفہ دیا گیا ہے، سی ای او لاہور قلندر ثمین رانا نے میچ کے بعد تقریب میں انعامات کا اعلان کیا۔