اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
میچ کی فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی فہرست تیسرے نمبر پر برقرار رہی جبکہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 کا سفر اپنے اختتام کو آپہنچا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حریف ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے ۔
Ready for the encounter ???? #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #IUvKK pic.twitter.com/V9rCwC5L1Z
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
کراچی کنگز کیلئے ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ، دوسری جانب ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین کٹنگ اور عاکف جاوید کی جگہ شرجیل خان اور اینڈریو ٹائے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، شعیب ملک، عامر یامین اور محمد عامر شامل ہیں، اوور سیز کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو میتھیو ویڈ، ایڈم روزنگٹن اور تبریز شمسی آج کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ، امرجنگ کیٹیگری سے محمد عرفان خان کو آج کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے