ہرنائی؛ شاہرگ کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، مزید5 لاشیں نکال لی گئیں

Mar 03, 2023 | 19:20:PM
ہرنائی؛ شاہرگ کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، مزید5 لاشیں نکال لی گئیں
کیپشن: کوئلے کی کان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، کان میں پھنسے پانچ کانکنوں کی لاشیں 24گھٹنے گزرنے کے بعدنکال لی گئیں،کانکنوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ شاہرگ منتقل کردیا گیا .
رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ کے انچارج ڈاکٹر اکبر نے کہاہے کہ شاہرگ کان حادثہ میں 6 کانکن جاں بحق ہوئے ،حادثہ میں 5 کانکن زخمی بھی ہوئے ،ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی سردار عبدالمجید جوگیزئی کے مطابق شاہرگ کول مائنز میں مٹی کا تودہ گرنے سے چھ کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے جبکہ حادثے میں 5 کانکن زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا،24 گھٹنے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرکے تمام کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی،نکالی گئی لاشوں میں عیسیٰ ولد عبدالحمید ،ثنا اللہ ولد فتح خان ،حمید اللہ ولد عنایت اللہ ،اخترمحمد اور اکبرجان ولد علی جان شامل ہیں،جبکہ ایک کانکن دادمیر ولد محمود خان کی لاش پہلے ہی نکالی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے