لاہور ہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ حکم پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی درخواست پر جاری کیا ہے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیئے ہیں اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
عدالت نے اس ضمن میں حکومت پنجاب پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماو¿ں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے