مذاکرات کامیاب ،آٹے کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

Mar 03, 2023 | 21:27:PM

 (24نیوز)آٹے کے بحران کا خطرہ ٹل گیا،فلور ملز مالکان اور وزیر خوراک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ چودھری عامر نے کہا کہ اندرون سندھ اور کراچی کی سیل شدہ فلورملیں ڈی سیل کردی گئیں،فلور ملز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر آٹے کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا، چئیرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ وزیر خوراک وسیکرٹری خورک کے ساتھ تین گھنٹے مذاکرات ہوئے،حکومت نے طے شدہ ماہوار گندم کا کوٹہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،عوام کو مناسب قیمت پر آٹا فروخت کیا جائے گا۔

فلور ملوں نے فوری طور پر آٹے کی ڈلیوریاں بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزیدخبریں