ایم کیو ایم کے ساتویں مردم شماری پر تحفظات برقرار ، کمشنر کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے ساتویں مردم شماری پر تحفظات برقرار ،ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی باسط صدیقی نے مردم شماری کمشنر کو خط لکھ دیا۔
تیسر ٹاؤن اور منگھو پیر میں بھی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں،تیسر ٹاؤن میں کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا،منگھو پیر میں بھی مردم شماری کی ٹیم میں عدم دلچسپی دکھائی دے رہی ہے ۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ خدشہ ہے ماضی کی مردم شماری کی طرح اس مردم شماری کو بھی متنازعہ کیا جائے گا ،ہماری شکایتوں کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی