خود شماری کے پورٹل کو سات روز تک اوپن رکھنے کا فیصلہ

Mar 03, 2023 | 21:55:PM

(24 نیوز)ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل نے کہاہے کہ خود شماری کے پورٹل کو سات روز تک اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان سرور گوندل نے کہاکہ صوبوں کی سفارش پر خود شماری پورٹل کو اوپن کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ،مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی نے ابتدائی طور پر پورٹل کو سات روز تک اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،لوگوں کی جانب سے آن لائن خود شماری کا اچھا ریسپانس آرہا ہے ۔
ترجمان ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ آن لائن خود شماری کا پورٹل آج رات بارہ بجے بند ہونا تھا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

مزیدخبریں