آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا

Mar 03, 2023 | 22:06:PM
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا
کیپشن: بجلی کا بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ نے بجلی صارفین پر مزید 335 ارب روپے اضافی بوجھ کی منظوری دیدی،بجلی صارفین پر 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگایا جائے گا ،ذرائع کاکہناہے کہ اضافی سرچارج 2023-24 کیلئے یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔
کے الیکٹرک صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہو گا ،گھریلو ، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر اضافی سرچارج لگے گا،اضافی سرچارج پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود ادائیگی کی مد میں وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی