غذائی اجزا سے بھرپور ٹڈی دل کی قیمت 33 ہزار750روپے فی کلو تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میگنیشیم، فاسفورس اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ٹڈی دل کی قیمت 33 ہزار750روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی القصیم گورنری کے علاقے البریدہ میں ایک ٹڈی فروش نے بتایا کہ ٹڈی دل کی قیمت150 سے 450 ریال کے درمیان پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مارکیٹ کی نقل و حرکت کے حوالے سے ٹڈی دل کے زیادہ تر صارفین بوڑھے ہیں،ٹڈیاں بہت سے لوگوں کے شوق سے کھاتے ہیں ۔ کیونکہ یہ میگنیشیم، فاسفورس اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں اور انسان کو دائمی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی