(ویب ڈیسک)مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے عوام پرمعاشی دبائو کو کم کرنے کے مقصد سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت اقدامات کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے نفاذ کے چند گھنٹے کے بعد کیا ،صدرکے اعلان کے مطابق اپریل سے سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں کم سے کم ایک ہزار مصری پاﺅنڈ(33ڈالر)کا اضافہ کیا جائے گا اورمختلف گریڈ کے سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ اجرت 3500 پاﺅنڈ سے 7000 پانڈ تک کی جائے گی۔
مصرکی معیشت گذشتہ ایک سال کے دوران میں شدید دبا کا شکاررہی ہے، کرنسی تیزی سے کمزور ہو رہی ہے،غیرملکی کرنسی کی دستیابی کم ہو رہی ہے، اور افراطِ زر میں تیزی آئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں افراط زر کی شرح 25 فی صد سے زیادہ رہی اور کچھ بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے
پیٹرول کی قیمتوں میں جمعرات کو سہ ماہی جائزے کے حصے کے طور پر اضافہ کیا گیا ہے،اس کا مقصد انھیں عالمی قیمتوں کے مطابق رکھناہے،نئے اقدامات میں پنشن میں 15 فی صد اضافے اور سالانہ آمدن پر ٹیکس استثنا الانس 24 ہزار پانڈ سے بڑھا کر 30 ہزار پانڈ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
جنوبی علاقے منیا کے دورے کے موقع پرصدر السیسی نے حکومت کے تکافل اور کرمہ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کی نقد ادائی میں 25 فی صد اضافے کا بھی اعلان کیا۔اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کوماہانہ 60 پانڈ سے 450 پانڈ تک ادا کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی