بولنگ اور فیلڈنگ کراچی کو لے ڈوبی, سابق قومی کرکٹر سلیم ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل ہنگامہ‘ میں سابق قومی کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ بالنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج یہ میچ ہروا دیا۔ کسی بالر نے لائن پر بال نہیں کی۔اتنی غلطیاں دیکھنے کو ملیں، انڈر پریشر اتنے کیچز ڈراپ کردیے، جو شائد ہو گئے ہوتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا 19واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 201 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔اعظم خان نے ناقابل شکست 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کراچی نے بیٹنگ بہت اچھی کی اور ایک ایسا ٹوٹل دیا جو جیت کے لئے کافی تھا۔ ایماد وسیم پھر سے اکیلا لڑتا ہوا نظر آرہا ہے مگر اسکی ٹیم اسکا ساتھ نہیں دے رہی۔ بالنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج یہ میچ ہروا دیا۔ کسی بالر نے لائن پر بال نہیں کی۔اتنی غلطیاں دیکھنے کو ملیں، انڈر پریشر اتنے کیچز ڈراپ کردیے، جو شائد ہو گئے ہوتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سکور تو کراچی نے اچھا کردیا تھا جو کے جیت کے لئے کافی ہونا چاہئے تھا، لیکن کراچی کی بالنگ اور فیلڈنگ میں بہت ساری غلطیاں ہوئیں۔ایماد وسیم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی کی طرح کھیل رہا ہے، جان مار رہا ہے۔ 8 میچز میں اسکی کارکردگی بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں قابل تعریف ہے۔ اب قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو ایماد وسیم اوراعظم خان کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔ کراچی نے بہت خراب بالنگ کی۔لائن اور لینتھ بال کرتے، بیٹسمین غلطی کرتا اور وکٹ مل جاتی۔آپ فل ٹاس دو گے تو اسلام آباد جیسی ٹیم تو آپکو نہیں چھوڑے گی۔ شاداب نے بھی بہت اچھی بالنگ اور کپتانی کی، اپنی ٹیم کو لے کر چلا۔ ایماد وسیم کو لیکن کریڈٹ ضرور دینا پڑے گا جس طرح وہ ابھی تک سامنے سے اکر کر کھیلتا آیا ہے اور اپنی ٹیم کی کپتانی کر رہا ہے اس نے اپنا نام منوایا ہے۔