کامیڈی اداکار عرفان ملک اور علی حسن کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

Mar 03, 2024 | 00:57:AM

(راحیل بیگ)پاکستان کی مزاحیہ جوڑی عرفان ملک اور علی حسن کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا مل گیا،

عرفان ملک اور علی حسن پاکستان کے پہلے کامیڈی اداکار ہیں جنہیں گولڈن ویزا جاری کیا گیا ،اس  سے پہلے کئی بھارتی اداکاروں کو گولڈن ویزہ جاری کیا جا چکا ہے ،دونوں فنکاروں کو گولڈن ویزا کامیڈی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر دیا گیا،  یہ ویزا حاصل کرنے کے بعد اب دونوں فنکار یو اے ای میں طویل عرصہ قیام کر سکیں گے،دونوں فنکار مکمل آنر شپ کے ساتھ بزنس بھی کر سکیں گے، عرفان ملک اور علی حسن کو یہ ویزا دس سال کے لیے  جاری کیا گیا ہے۔

علی حسن کا کہناتھا کہ  گولڈن ویزا ملنا نہ صرف ہمارے بلکہ پورے پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے، عرفان ملک نے کہاکہ ہم نے عرب امارات میں بہت سارے شوز کیے ہیں،  گولڈن ویزا جاری کرنے پر ہم امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ 

مزیدخبریں