شہباز شریف بطور وزیراعظم پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں۔شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے2018 میں رکنےوالا ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب وہ معیشت کو استحکام دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے آنے کے بعد نوجوانواں کے روزگار،کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے، پھر سے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفرشروع ہو رہا ہے، 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کوبرباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرنوشروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔
ضرورپڑھیں:کا غذات نامزدگی منظور،شہباز شریف،عمر ایوب میں مقابلہ آج ہوگا
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کےمواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگاراورکھیل کے مواقع دینے کا دورپھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے2018 میں رکنےوالا ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگا۔
مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کہناہےکہ انشاءاللہ محنت کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔